ماموں کانجن :شادی شدہ خاتون اغواء
ماموں کانجن(نما ئندہ دنیا)ماموں کانجن میں 36 سالہ شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 494 گ ب کی رہائشی(س)دختر اللہ یار کو چار افراد نے مبینہ طور پر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس تھانہ ماموں کانجن نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔