2024میں 15کی 36ہزارکالز، 7087ملزم گرفتار

2024میں 15کی 36ہزارکالز، 7087ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن و پی آر یونے سال 2024 کے دوران 15 کی 36378 کالز پر شہریوں کو ریسکیو کیا،سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران 9260487 مشکوک اشخاص کو چیک کیا گیا۔۔۔

دورانِ پٹرولنگ 169 سٹریٹ کریمینلز دیگر سنگین جرائم میں ملوث 7087 ملزمان گرفتارکیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق ڈکیتی، چوری،راہزنی میں ملوث 264 گینگز کے علاوہ 198چوروں کو گرفتارکیا گیا، سال 2024 میں ڈولفن سکواڈ نے 22 پولیس مقابلے کئے ،خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کیا،ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں سے کراس فائرنگ کے دوران 48 سے زائد جوان زخمی ہوئے ہیں،1316اشتہاریوں سمیت 864 عدالتی مفروران، 3090 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا،476پسٹل 133 رائفلز و پمپ ایکشنز، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں و میگزینز برآمد کیں۔منشیات کیخلاف کارروائیوں میں 465 بوتلیں شراب،بیئر کین 26 کلو چرس برا?مد،لاکھوں روپے مالیت کا گھریلوسامان ایل سی ڈیز، بیڑیاں، اورلیپ ٹاپ برآمد ہوا، ڈولفن و پی آر یو نے چوری شدہ 197 موبائل فونز، 595800 روپے نقدی برآمد کی،سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ڈولفن نے 8075457 وہیکلز،موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔دورانِ چیکنگ 113 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 06 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں