سنیپ چیکنگ کے دوران10ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ و چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کی کارروائیاں، 2 اشتہاریوں سمیت 10 ملزم گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق گلبرگ و چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ مختلف علاقوں سے حماد، نضیر، ساحل، گلفام، یاسین، جابر، اسلم، کاشف، مبشر اور خالد کو گرفتار کر کے ملزموں سے پستول، 87 لٹر شراب، آتش بازی ، حقہ شیشہ فلیورز برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔