رکشہ سوار 2منشیات فروش گرفتار، 11 کلو سے زائد چرس برآمد

 رکشہ سوار 2منشیات فروش گرفتار، 11 کلو سے زائد چرس برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشہ میں سوار منشیات کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل رکشہ کو روک کر چیک کیا تو اس میں سوار 2 منشیات فروشوں صداقت اور دولت علی کو حراست میں لے لیا اور ان کے سامان کی تلاشی کے دوران ساڑھے 11 کلو گرام سے زائد چرس اور دیگر منشیات برآمد کر لیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں