بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر شہری گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رضا نامی شہری کو حراست میں لے لیا، جس کی تلاشی کے دوران بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے حراست میں لے کر اس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔