تاندلیانوالہ: 15 پر بوگس کال کرنے پر ملزم زیر حراست،مقدمہ درج

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا ) پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شوکت علی نامی شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ میرے گھر سے 11لاکھ روپے چوری ہو گئے ہیں، تھانہ گڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو کال بوگس نکلی، پولیس نے ملزم شوکت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔