نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

نوسر بازوں نے خود کو پولیس  ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں علی رضا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک کر باتوں میں الجھاتے ہوئے خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں