گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو نقدی، موبائل، زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے باغ والی آبادی میں علی اصغر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ رکشے میں سوار ہوکر گھر کی دہلیز پر پہنچی تو اس دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسے قابو کر لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔