پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، فرضی مشقیں
لاہور (کرائم رپورٹر)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن اور فرضی مشقیں کی گئیں۔ 38 سرچ اینڈ۔۔۔
سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ 68 مشکوک افراد کو زیر حراست لیاگیا۔