ہیڈ بمبانوالہ:نشہ آ ور مشروب پلاکر خاتون سے زیا دتی

 ہیڈ بمبانوالہ:نشہ آ ور مشروب پلاکر خاتون سے زیا دتی

ہیڈ بمبانوالہ ، ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )خاتون سمیت 3 افراد نے دوشیزہ کو گھر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔

برہنہ تصویر یں اور ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی کے محنت کش محمد ندیم کی 20/ سالہ ہمشیرہ(ص) کو ملزمہ صبا اپنے ساتھ گھر لے گئی اور اپنے بھائیوں احسان اور احمد کے ساتھ مل کر نشہ آور دوا پلا ئی ، احمد نے زیا دتی کا نشانہ بنیا ، دوشیزہ کی برہنہ تصویر اور ویڈیو بنا کر ملزم احمد دو سال تک بلیک میل کر کے زیا دتی کرتا رہا اور اب ملزم احمد نے ویڈیو وائرل کردی۔ تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ملزموں احسان ،احمد اور صبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں