سیالکوٹ:ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں نوجوان جاں بحق، دیگر حادثات میں 3 افرا د زخمی ہو گئے۔
تھانہ سیالکوٹ کے نواحی علاقہ سجادہ پھاٹک پسرور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصادم میں موٹر سائیکل سوار26سالہ عامر جاں بحق ہو گیا۔ بھاگووال روڈ پر دوموٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں20سالہ سجاد،22سالہ حامد اور22سالہ ابوبکر شدید زخمی ہو گئے ۔ دونوں واقعات میں ریسکیو1122 نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔