بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری سے 5 لاکھ روپے چھین لئے

بینک سے رقم لے کر جانے والے  شہری سے 5 لاکھ روپے چھین لئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری سے ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے چھین لئے۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ رسول پور کے قریب منظور حسین نامی شہری بنک سے رقم لیکر جارہا تھا کہ اس دوران اسے مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا۔ جس سے گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں