شورکو ٹ چھاؤ نی :آتشزدگی سے زخمی16 سالہ لڑکا بھی دم توڑ گیا

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا )شورکوٹ کینٹ میں آتشزدگی سے زخمی 16 سالہ لڑکا بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق افراد کی تعداد 2ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔
شورکوٹ کینٹ میں 19مارچ کو گھر میں گیس لیکج سے آتشزدگی کے نتیجہ میں مقامی رہائشی کی اہلیہ اور16 سالہ بیٹا شدید جھلس گئے اور بعدازاں ہفتے بعد خاتون دم توڑ گئی جبکہ متوفیہ کا زخمی 16 سالہ بیٹا محمد احمد فیصل آباد ہسپتال میں زیر علاج تھا اور وہ بھی گزشتہ روز چل بسا ۔ نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میں 327گ ب والے کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔