بچیانہ :ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا

بچیانہ(نمائندہ دنیا )ٹریفک حادثہ میں چند روز قبل شدید زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بچیانہ کے شرقی ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے 3 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے تھے اور ان میں سے چک نمبر564گ ب کے رہائشی ملک وسیم کندی کو نازک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کردیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا،مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہے۔