موٹر سائیکل چوری کا 5رکنی گروہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) نیو انارکلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔۔۔
ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے سٹی ہیڈ کوارٹر لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیو انارکلی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کا بڑا ریکٹ چلانے والے ملزمان الماس اور شہروز اپنے ساتھی اللہ یار، دلاور اور آصف کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 150 کے قریب موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس، موٹر سائیکل کھولنے والے اوزار، کٹر اور کنڈے اور ان کے زیرِ استعمال لوڈر رکشے بھی پولیس تحویل میں لے لیے ۔