مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے  5افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں برآمد ، ترجمان کے مطابق مصری شاہ کے علاقے تیزاب احاطہ کے قریب 60 سالہ رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے سے جان بحق ہو گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 متوفی کی شناخت 60 سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی، شفیق آباد سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 75 سالہ شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا،ٹیمپل روڈ سے 25 سالہ نوجوان فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا شناخت نہ ہوسکی، سبزہ زار ،پی بلاک میں گھر سے ڈھانچہ نما لاش برآمد ہوئی ،باٹا پور کے علاقے دھوبی محلہ میں 42 سالہ رکشہ ڈرائیور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گیامتوفی کی شناخت علی شیر کے نام سے ہوئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں