منشیات فروش گرفتار 20لٹر شراب برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے 20لٹر شراب برآمدکرلی۔۔۔
اے ایس آئی پنجاب ہائی وے پٹرول صداقت حسین نے دورانِ گشت ملزم مبارک کوپکڑکر 20لٹر دیسی شراب برآمد کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔