ایپل کا اے آئی ڈاکٹر پر کام ، حقیقی ڈاکٹرز کی طرح مشورہ دیگا

ایپل کا اے آئی ڈاکٹر پر کام ، حقیقی ڈاکٹرز کی طرح مشورہ دیگا

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈاکٹر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو آپ کے فون کے اندر رہ سکتا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ ملبیری نامی یہ کوشش ایک اے آئی ایجنٹ بنانے کا منصوبہ ہے جو حقیقی ڈاکٹر کی طرح کام کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس نظام کو حقیقی ڈاکٹروں کی طرف سے تربیت دی جا رہی ہے تاکہ یہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ان ہی کی طرح کے مشورے دے سکے۔ یہ آئی فون کی ہیلتھ ایپ کی وسیع تر تزئین و آرائش کے حصے کے طور پر متعارف کرائی جائے گی، جس میں شاید ہیلتھ + کے نام سے جانی جانے والی سبسکرپشن سروس شامل ہے ،صحت کے دیگر پلیٹ فارمز نے بھی علامات پیش کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں