ناسا کا بگ بینگ کے بعد کائنات میں پہلی روشنیوں کا انکشاف

نیویارک(نیٹ نیوز)ناسا نے بگ بینگ کے بعد کائنات میں پہلی روشنیوں کا انکشاف کر دیا۔ ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے ایک قدیم کہکشاں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
جس نے بگ بینگ کے 33کروڑ سال بعد روشنی خارج کی تھی۔یہ کہکشاں JADES-GS-z13-1-LA کے نام سے جانی جاتی ہے اور یہ کائنات کی قدیم ترین کہکشاؤں میں سے ایک ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کہکشاں اتنی زیادہ ہائیڈروجن گیس کے دھندلکے کے باوجود روشنی پھیلانے میں کامیاب رہی ،یہ روشنی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ تک پہنچنے کے لیے تقریباً 13.5 ارب نوری سال کا فاصلہ طے کر چکی ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کہکشاں کو اسی حالت میں دیکھ رہے ہیں، جیسے یہ کائنات کے آغاز کے فوراً بعد تھی۔