پی ایس ایل میں آٹو نوبال ٹیکنالوجی کا استعمال ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے پی ایس ایل 10 میں آٹو نو بال کا پتہ لگانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ فیچر میچ آفیشلز ٹیکنالوجی (MOT) کا حصہ ہے جو ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا۔آٹو نو بال کا پتہ لگانے اور براہ راست امپائر کمیونیکیشن سے لے کر DRS اور اننگز کے ٹائمرز تک، میچ لاگنگ اور ریئل ٹائم ملٹی اینگل ری پلے ، اس ایڈیشن کے ہر میچ میں ایک جامع ٹیک حمایت یافتہ آفیشل ایکو سسٹم کے ساتھ کام کرے گا۔MOT شائقین کو DRS اور اننگز کے ٹائمرز کو بڑی سکرین پر اور براڈکاسٹ گرافکس میں رئیل ٹائم میں دیکھنے کو بھی ملے گا۔