کیویز آج کلین سویپ ، شاہین پہلی جیت کیلئے پر عزم

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔
میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ میچ رات تین بجے شروع ہوگا۔میزبان کیویز ٹیم کلین سویپ کیلئے پرعزم ہے جبکہ مہمان شاہین آج پہلی جیت کامزاچکھنے کاعزم لئے ہوئے ہیں ،علاوہ قومی کھلاڑیوں نے کوچزکی نگرانی میں بیٹنگ ،بولنگ اورفیلڈنگ کی بھرپورپریکٹس بھی کی ۔دوسری طرف بیٹر مارک چیپمین پاکستان کے خلاف آج کے میچ سے بھی باہر ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق چیپمین کو ہمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز کے آخری میچ میں شامل نہیں کیا جا رہا۔چیپ مین کی انجری کا جائزہ ٹریننگ سیشن کے دوران لیا گیا لیکن وہ فٹ قرار نہیں دیئے گئے ، جس کے باعث ٹم سیفرٹ کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ مارک چیپ مین کو پہلے ون ڈے کے دوران ہمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ دوسرا میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے ۔