پی ایس ایل کی تشہیری مہم کا آغاز ،لبرٹی چوک سج گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ لاہور کے مین بلیوارڈ لبرٹی مارکیٹ چوک کو پی ایس ایل کی ٹیموں کے ناموں سے سجا دیا گیا ہے ۔
اسی مقام پر دیوہیکل پی ایس ایل ایکس بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔رنگ برنگی لائٹس بھی مین بلیوارڈ گلبرگ پر سماں باندھ رہی ہیں ۔ شہریوں کی بڑی تعداد تصاویر بنا تی ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کے باہر پی ایس ایل سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن ٹائمر نصب کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ چھ ٹیموں کا یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گااور فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔