یورپ سے لانچ پہلا مداری راکٹ چند سیکنڈز بعد ہی تباہ

یورپ سے لانچ پہلا مداری راکٹ چند سیکنڈز بعد ہی تباہ

میونخ(نیٹ نیوز)یورپ سے لانچ ہونے والا پہلا مداری راکٹ لانچ ہونے کے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گر کر تباہ ہوگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جرمن خلائی کمپنی Asar نے اسپیکٹرم راکٹ کو نارویجن آرکٹک کے اینڈویا سپیس پورٹ سے آزمائشی مشن کے طور پر لانچ کیا تھا لیکن کچھ سیکنڈز بعد ہی اس میں سے دھواں نکلنے لگا اور کچھ ہی دیر بعد زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔Asar نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس واقعے نے کمپنی کو مستقبل میں زیادہ موثر اور احتیاطی اقدامات کیلئے کافی مقدار میں فلائٹ ڈیٹا اور تجربہ پیش کیا ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ لانچ کیا گیا راکٹ کنٹرولڈ انداز میں سمندر میں گرا۔یہ یورپی سرزمین سے راکٹ لانچ کرنے کی پہلی کوشش تھی اور عالمی سطح پر خلائی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے براعظم کے اقدامات کا پہلا مرحلہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں