انرجی ڈرنکس بالوں کے لئے شدید نقصان دہ قرار

انرجی ڈرنکس بالوں کے لئے شدید نقصان دہ قرار

بیجنگ(نیٹ نیوز)اگرچہ انرجی ڈرنکس کیفین اور شوگر کے ذریعے فوری تقویت فراہم کرتے ہیں لیکن وہ بالوں کے گرنے سمیت کئی ضمنی اثرات سے بھی منسلک ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 نیوٹریئنٹس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین اور شوگر کا زیادہ استعمال ہارمونل توازن میں خلل ڈالتا ہے جس سے بالوں کے پتلے ہونے اور گرنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اثر مردوں میں خاص طور پر نمایاں ہے ۔بیجنگ کی سنگھوا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کا باقاعدہ استعمال مردوں کے گنج پن کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔ ان مشروبات میں بعض محرکات کی موجودگی بالوں کے گرنے کو تیز کر سکتی ہے، خاص طور پر جب اسے وقت کے ساتھ کثرت سے استعمال کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں