بھارت کا پہلا 2038 مربع فٹ کا تھری ڈی پرنٹ گھر

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے آن لائن کانٹینٹ کریئٹر پریم سرسوات حال ہی میں اپنے انسٹاگرام فالوورز کو پونے میں واقع بھارت کے پہلے تھری ڈی پرنٹ شدہ گھر کے دورے پر لے گئے۔
ویڈیو میں 2038 مربع فٹ کے منفرد گھر کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی جدید تعمیراتی تکنیک کی نمائش کی گئی ہے ۔ ویڈیو میں پریم گھر کا دورہ کرتے ہیں اور اس کے مالک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت بھی کرتے جاتے ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹر، جو اس تخلیق کے پیچھے ماسٹرمائنڈ ہیں، نے ولا کو پرنٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تکنیک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ گھر بنایا نہیں گیا بلکہ پرنٹ کیا گیا ہے ۔ ڈیزائن کے مطابق جو کنکریٹ ہم نے استعمال کی کہ اس کی اپنی ایک ساخت ہے ۔ ہر ایک پرت کو دیوار سے باہر نکالا گیا ہے جس سے دیواروں پر ابھار ہیں۔