رشتے کا تنازع،شادی کے روز سالی کو قتل کرنے والا بہنوئی گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )سندر کے علاقے میں شادی کے روز نوجوان لڑکی عائشہ حبیبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم اکرام مقتولہ کا بہنوئی ہے ، جس نے مقتولہ کو رشتے کے تنازع کی وجہ سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ملزم اس واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔