چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2گرفتار

چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،2گرفتار

چنیوٹ،چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈرگ فری پنجابکے تحت چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پولیس نے خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 1670 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اے ایس آئی نصراﷲخان نے منشیات فروش ملزم جاوید کو 1200 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا،اسی طرح تھانہ کانڈیوال پولیس نے ملزم کو 470 گرام چرس سمیت گرفتار کیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ چناب نگر اور تھانہ کانڈیوال میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی اوعبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں