دیرینہ دشمنی ،مخالفین نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

دیرینہ دشمنی ،مخالفین نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 23 ج ب کے رہائشی جاوید نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی اعظم اپنی اہلیہ نیامتے بی بی کے ہمراہ دودھ لینے جا رہا تھا کہ اس دوران مخالفین نے انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوتوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ اس دوران اس کی بھابھی کی بازو توڑ دی گئی اور اس کے بھائی کے سر پر کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں