بھارتی ویب سائٹ کا پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراجِ تحسین

بھارتی ویب سائٹ کا پاکستانی گولڈ  میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراجِ تحسین

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت کی آفیشل اولمپکس ویب سائٹ نے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

بھارت نے انسٹاگرام پر موجود آفیشل اولمپک پیج پر اپنے نوجوانوں کے لیے بطور موٹیویشنل ویڈیو ارشد ندیم کی ویڈیو شیئر کی ہے اورپیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہم گرتے کیوں ہیں؟ تاکہ ہم خود کو اٹھانا سیکھ سکیں۔یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس 2020ء میں ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی کے بعد 2024ء کے پیرس اولمپکس میں کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں