روہت شرما کا ہیڈ کوچ جے وردھنے کی بات ماننے سے انکار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ لیگ کے دوران روہت شرما نے ہیڈکوچ مہیلا جے وردھنے کی بات نہیں مانی تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت دلانے کامیاب رہے ۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی پی ایل 2025 کے میچ میں ممبئی انڈینز نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کیپیٹلز کو شکست دی۔اس میچ میں دہلی کے بلے باز کرون نائر اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے گئے تھے ، مگر ممبئی کے کرن شرما نے میچ کا رخ موڑ دیا۔انہوں نے اس فتح کا کریڈٹ روہت شرما کو دیا اور انکشاف کیا کہ اگر ہیڈ کوچ مہیلا جے وردھنے کی بات مانی جاتی تو ممبئی یہ میچ ہار جاتا۔ روہت شرما نے ماسٹر سٹروک کھیلا۔ انہوں نے کوچ جے وردھنے کو کہا سپنرز کو دوبارہ لایا جائے اور کرن شرما کو (بطور سبسٹیٹیوڈ شامل کرکے ) بولنگ دی جائے ۔ مگر جے وردھنے اس فیصلے سے متفق نہیں تھے ۔ اگر جے وردھنے کی بات مانی جاتی تو ممبئی انڈینز یہ میچ ہار جاتی۔ مگر روہت شرما نے دباؤ میں ایک زبردست حکمت عملی اپنائی اور یہی کپتانی کا اصل کمال ہوتا ہے ۔ کرن شرما نے آکر تین اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔