جھنگ :دشمنی پرمخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2افرد شدید زخمی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ مدوکی روڈ پرپرانی دشمنی پرمخالفین نے گولیاں مارکر ایک خاتون سمیت 2 افرد کو شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ مدوکی روڈ لک بدھڑ میں پرانی رنجش پرمخالفین نے فائرنگ کرکے 40سالہ ممتاز بی بی اور 50سالہ لال خان کو شدید زخمی کر دیا، ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا جبکہ متعلقہ پولیس نے بھی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔