مختلف مقامات سے 24 گھنٹے کے دوران 7 لاشیں برآمد

مختلف مقامات سے 24 گھنٹے کے دوران 7 لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 لاشیں برآمد ہو گئیں ۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ملتان چونگی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 متوفی کی شناخت 25 سال ناصر کے نام سے ہوئی جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ ہنجروال کے علاقے 80 فٹ روڈ کے قریب 35سالہ شخص کی لاش ملی ،شناخت 35 سالہ عثمان کے نام سے ہوئی۔فیکٹری ایریا کے علاقے سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 45 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سروسز ہسپتال گیٹ نمبر 3 کے قریب 50 سالہ ، قینچی سٹاپ پر 25 سالہ ،نیاز بیگ قبرستان اورٹبی سٹی کے علاقے صابر شاہ ولی دربار کے قریب سے بھی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں