گوجرہ :مختلف واقعات میں 2خواتین کو اغواء کرلیا گیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )مختلف واقعات میں 2خواتین کو اغوائکرلیا گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ نیوپلاٹ گوجرہ کے آ صف علی نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ۔۔۔
اسکی اہلیہ کائنات بی بی اسکے بھتیجے کے ساتھ دوائی لینے کیلئے گئی ہو ئی تھی کہ راستے میں نعما ن عرف نومی وغیرہ 4افرادکیری ڈبہ میں سوار ہو کر آ گئے اور کائنات بی بی کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔علا وہ ازیں چک نمبر 354 ج ب کے ندیم مسیح نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ اسکی 18 سا لہ بیٹی فرح بی بی گھر میں موجود تھی کہ سجاول مسیح وغیرہ تین افراد آ گئے اور اسکی بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہو گئے۔ پو لیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔