غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیل کی گئی دکان کے تالے توڑ کر دوبارہ سے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں سول ڈیفنس ٹیم نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ جس کی جانب سے سیل کی گئی دکان کو بغیر اجازت کھول کر دوبارہ سے غیر قانونی گیس ری فلنگ کا دھندہ شروع کر دیا گیا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔