امریکن نیشنل 14سالہ مغویہ جھنگ سے بازیاب ، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں سے اغواہونے والی امریکن نیشنل 14 سالہ بچی کو جھنگ سے بازیاب کرا کر ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس او آئی یو صدر ڈویژن پولیس ٹیم نے 14سالہ مغویہ لڑکی فاطمہ زہرہ کو ضلع جھنگ سے بحفاظت بازیاب کرا کر ملزم حسن کو گرفتار کر کے بچی فاطمہ زہرہ کو والدین کے سپرد کر دیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حسن معصوم لڑکی فاطمہ زہرہ کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیاتھا جس پربچی کی والدہ نے تھانہ سندر میں اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔