مسافر وین میں ناقص سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے گمٹی چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا تواس میں نصب کیا گیا گیس سلنڈر غیر معیاری نکلا جو جان لیواء حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔