پیرمحل :گیس ریفلنگ پر3دکاندار پکڑ ے گئے ،مقدمات درج

پیرمحل(نمائندہ دنیا )گیس کی ری فلنگ کر نے والے 3دکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا،مقدمات درج کر ا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیم نے شکیب انوار کی سربراہی میں چھاپے مارتے ہو ئے محمد ارسلان سکنہ 762گ ب، عامر حسین سکنہ سندھیلیا نوالی اور محمد عثمان سکنہ اروتی کو مبینہ طور پر گیس کی ری فلنگ کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ کا اندراج کروادیا۔