چوہنگ :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، 15 سالہ طالبہ جاں بحق

چوہنگ :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ، 15 سالہ طالبہ جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

تفصیل کے مطابق فریحہ سڑک عبورکرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاسکی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں