ناجائز اسلحہ رکھنے ،منشیات فروشی پر 17ملزم پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث 17 ملز موں کو حراست میں لے لیا۔
فیصل آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث مجموعی طور پر 17 ملز موں کو حراست میں لے لیاگیا۔ جن کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام سے زائد چرس اور تین کلوگرام سے زائد ہیروئن ، 08عدد پسٹل30بور،01عدد پستول 32بور،01 عدد رپیٹر 12 بورو اور دیگر بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ گرفتار ملز موں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔