آتشبازی کا سامان بنانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب مکوآنہ میں امتیاز نامی شخص کی جانب سے بغیر کسی لائسنس کے غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنانے کا سلسلہ جاری تھا جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔