کینٹ میں فائرنگ کا زخمی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کینٹ میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کا معاملہ ،زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی روڈ پر نا معلوم کار سوار اندھا دھند فائرنگ کر رہا تھا، اس دوران اس نے پولیس کو اپنی طرف آتا دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی اور سرکاری گاڑی پر دو فائر بھی لگے ، بعد ازاں پولیس نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا اور ماڈل ٹاؤن پہنچے اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔