مختلف واقعات ،لڑکے اور بچے سے زیادتی ،مقدمات درج

مختلف واقعات ،لڑکے اور  بچے سے زیادتی ،مقدمات درج

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف واقعات میں چھ ملزموں کی لڑکے سے اجتماعی زیادتی، مزاحمت پر تشدد،موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے ، 7سالہ بچے کوہمسایہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ بستی کھڑکی کے اسحاق بلہ کے 15سالہ بیٹے کو اسکے رشتہ دار محبوب بلہ،واجد بلہ،ارسلان بلہ،مزمل بلہ ،ہریرہ چانڈیہ،ابوذر چانڈیہ 4نامعلوم اسے بوتل پلانے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے اور7 گھنٹے تک اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ ، موبائل فون سے ویڈیو بنائی اور مزاحمت پر تشدد بھی کیا، رات 11 بجے گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ۔ موضع چودھری کے رہائشی عبداللطیف راجپوت کے سات سالہ بیٹا اپنے رشتہ دار ہمسایہ کے گھر دودھ لینے گیا تو ابرارراجپوت نے زبردستی زیادتی کی ۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں