کامونکے :فائرنگ سے خاتون جاں بحق ، خاوند اور سسر پر مقدمہ

کامونکے (تحصیل رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے خاوند اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ لالوپور میں علشبہ نامی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے باپ کی درخواست پر مقتولہ کے خاوند اور سسر پر مقدمہ درج کرلیا۔