ماموں کانجن: 6 افراد نے 17سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں 6 افراد نے 17سالہ لڑکی کو اغواء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں 508گ ۔ب کے رہائشی محمد کبیر کی 17سالہ پوتی (ع )کو ملزمہ (ش)بی بی گھر سے ورغلا کراپنے ساتھ باہر لے گئی جہاں پہلے سے موجود6 افراد نے اسے زبردستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔