نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند کے چھری کے وار، بیوی لہو لہان

 نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند کے چھری کے وار، بیوی لہو لہان

تتلے عالی(نامہ نگار)نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر خاوند نے چھری کے وار کرکے بیوی کو لہو لہان کردیااور فرار ہوگیا۔

تتلے عالی کے نواحی گاؤں ڈیرہ سندھیاں کی(ر،ب) کا خاوند عاد نشہ کا عادی ہے گزشتہ روز اس نے اپنی بیوی سے نشہ کیلئے پیسے مانگے انکار پرگالیاں دینے لگا اور تشدد شروع کر دیا اور کچن سے چھری لیکر لہولہان کر دیا۔اہل محلہ نے خاتون کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچایا۔پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں