چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان
مانگامنڈی میں عزت اللہ ،ساندہ میں کامران، لاری اڈا میں اجمل کو لوٹا گیا ڈیفنس،شادمان سے گاڑیاں،نواب ٹاؤن ، سول لا ئنز سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ مانگامنڈی میں عزت اللہ سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبا ئل ،ساندہ میں کامران سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل،لاری اڈا میں اجمل سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل، رنگ محل میں مبشر سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل، گلشن اقبال میں اشتیاق سے 1 لاکھ 60ہزار روپے اورموبا ئل فون چھین لیاگیا،ڈیفنس سی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاؤن برکی اور سول لا ئنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔