گڑھ مہاراجہ:نامعلوم مسلح افراد کا شہری پر تشدد،ہوائی فائرنگ
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) نامعلوم مسلح افراد کا شہری پر وحشیانہ تشدد ، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمدپورسیال کے مصروف ترین تجارتی مرکز پل نجف چوک پر دن دیہاڑے سات نامعلوم مسلح افراد نے مقامی شہری قیصر مہدی آرائیں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔