سابقہ گھریلو رنجش کی بنا پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ڈنڈوں کے ساتھ مار پیٹ پر خاتون کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ گھریلو رنجش کی بنا پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حمیداں بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے سابقہ گھریلو رنجش کی بنا پر قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بازو کی ہڈی توڑ دی۔ ۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔