بغیر نقشہ منظوری بلڈنگ تعمیر کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نقشہ منظوری بلڈنگ تعمیر کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں نقشہ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو افراد کو بغیر نقشہ منظوری بلڈنگ کی تعمیر کرتے ہوئے پایا گیا۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔