ماموں کانجن:نوسرباز گروہ نے دکاندار کو 13 ہزار کے جعلی نوٹ تھما دئیے
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن میں نو سرباز مرد و خواتین کے گروہ نے کپڑا خرید کر دوکاندار کو 13 ہزار روپے کے جعلی نوٹ تھما دیے اور چکمہ دے کر فرار ہو گئے ۔
گزشتہ روز دو برقعہ پوش خواتین اور ایک مرد آصف نامی شخص کی کپڑے کی دوکان پر آئے اور 18 ہزار روپے مالیت کا کپڑا خریدا۔ دوکاندار نے موقع پر نوٹ چیک نہیں کیے ، جس کے بعد بعد میں معلوم ہوا کہ 18 ہزار روپے میں سے 13 نوٹ جعلی تھے ۔